Hi Friends, Welcome to Informative Knowledge. Knowledge is key to success. Informative Knowledge is a Professional Platform of interesting and knowledgeable information.

Friday, May 20, 2022

1st Prime Minister of Pakistan

Liaquat Ali Khan Biography

1st Prime Minister of Pakistan

قائد و شہید ملت ،نواب زادہ لیاقت علی خان

آپ 2 اکتوبر، 1896ء کو کرنال کے ایک نامور نواب جاٹ خاندان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر میں ہی حاصل کی۔ 1918ء میں آپ نے ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا اور اعلیٰ تعلیم کےبرطانیہ چلے گئے  جہاں آپ نے  آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔اور 1922ء میں انگلینڈ بار میں شمولیت اختیار کی۔ 1923ء میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ بعد میں آپ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔1932ء میں آپ نے دوسری شادی کی۔ آپ کی دوسری بیگم بیگم رعنا لیاقت علی ایک ماہر تعلیم اور معیشت دان تھیں۔ آپ لیاقت علی خان کے سیاسی زندگی کی ایک بہتر معاون ثابت ہوئیں۔1926ء میں آپ اتر پردیش سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1940ء میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہونے تک آپ یو پی اسمبلی کے رکن رہے۔

15 اگست، 1947ء کو ،تقسیم ہند کے ایک دن بعد ،لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ لیاقت علی خان کا دورایک خاصا مشکلات سے بھر پور دور تھا ،جسے آپ نے بخوبی احسن طریقے سے ادا کیا۔

اکتوبر 1951ء کو،خان کو سینے میں اس وقت سولہ گولیاں ماری گئیں جب وہ کمپنی باغ راولپنڈی میں لاکھوں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کی موت کے بعد لیاقت علی خان "شہید ملت" کے اعزازی خطاب سے نوازا گیا۔وہ مزار قائد  مدفن کیے گئے۔

Read Next Post

No comments:

Post a Comment